مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم شہر غزل کلچرل سوسائٹی کے زیراہتمام آج کہانیوں اور افسانوں پر مبنی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھوپال کے مشہور افسانہ نگاروں نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا عنوان تھا "سلسلہ کہانی کا" جس کا مقصد تھا کہ نئی کہانیاں اور افسانے لکھنے والوں کو سامنے لایا جائے، انہیں اسٹیج فراہم کیا جائے اور ساتھ ہی پرانی کہانیاں لکھنے والے بھی اس پروگرام میں شامل ہوں۔
اس پروگرام کی ذریعہ سینئر اور جونیئر کہانی کار اور افسانہ نگاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا۔