بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں "پٹھان" فلم کا گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہیں تنازعہ کا شکار ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سیاسی پارٹیوں کے علاوہ ہندو تنظیموں نے اس کی کھل کر مخالفت کی اور اس فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج فلم "پٹھان" بھوپال کے کئی سینما گھروں میں دکھائی گئی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" سپر ہٹ ہو گئی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے بہترین ایکشن ہیرو کا رول نبھایا ہے۔ اس فلم کی اوپننگ کم سے کم 50 کروڑ کے آس پاس رہے گی۔ یہ فلم بہت ہی بہترین بنائی گئی ہے۔
شاہ رخ خان کے مداحوں نے کہا کہ جس طرح کی اداکاری شاہ رخ خان نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے جو لوگ طرح طرح کی باتیں اس فلم اور شاہ رخ خان کے بارے میں کہہ رہے تھے وہ بے بنیاد ہے اس فلم میں کوئی بات بھی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ ہمیں اس میں ایسا کچھ بھی نظر نہیں آیا ہے۔ لوگوں نے کہاکہ اتنی بہترین فلم بنی ہے ۔سبھی لوگوں کو اسے دیکھنا چاہیے کیونکہ اس میں ایسا کوئی بھی ایسا سین نہیں دکھایا گیا ہے جو کسی مذہب کے خلاف ہو۔ فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ رنگ پر تنازعہ تو بیوقوف لوگ کرتے ہیں کیوں کہ رنگوں کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔رنگ سب ہی مذہب کے ہوتے ہیں۔ جب آپ سب فلم کو دیکھو گے تو یی پتہ چلے گا کہ اس فلم میں کتنا اچھا ٹیم ورک کیا گیا ہے۔