سنگرولی، جنکپور، ایم پی:ریاست مدھیہ پردیش کے سنگرولی کے سات افراد اتوار کو تفریح کے لیے چھتیس گڑھ کے رمدہا آبشار پہنچے تھے۔ جہاں نہاتے وقت سات افراد غرقاب ہو گئے۔ مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع کے رہنے والے کچھ لوگ اتوار کو چھتیس گڑھ کوریا ضلع کے بھرت پور بلاک کے رمدہا آبشار تفریح کرنے پہنچے تھے۔ جہاں نہاتے وقت سات لوگ ڈوب گئے جن میں سے چار کی موت ہو گئی جب کہ دو لاپتہ ہیں۔ Seven People from MP drowned in Chhattisgarh
یہ بھی پڑھیں:
وہیں ایک لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جس کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ کوڈا ڈول تھانہ علاقے کا ہے۔ سنگرولی ظلع کے بیٹھن کے رہنے والے کچھ لوگ اتوار کو تفریح کے لیے چھتیس گڑھ کے ضلع بھرت پور ضلع کے رمندہاوا آبشار تفریح کرنے پہنچے تھے۔ یہ لوگ آپس میں رشتہ دار ہیں۔ دوپہر کے وقت لوگ نہانے کے لیے پانی میں اترے تھے، اسی دوران پانی کا لیول بڑھ گیا جس سے سات لوگ غرقاب ہوگئے۔ کنارے پر کچھ لوگ موجود تھے، انہوں نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔ Singrauli Seven People Washed away in Ramdaha Water Fall in Chhattisgarh
خبر کے مطابق بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ واضح رہے کہ بارش کے دنوں میں سیاحی مقامات پر قدرتی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس سے سیلانی (سیاح) سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کا لطف لینے کے لیے نکل پڑتے ہیں۔ مگر احتیاط نہ برتنے کی صورت میں ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔