اردو

urdu

ETV Bharat / state

دگ وجے سنگھ کا متنازع بیان

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجئے سنگھ

By

Published : Sep 1, 2019, 3:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:51 AM IST

دگ وجے سنگھ نے بجرنگ دل اور بی جے پی پر آئی ایس آئی سے پیسہ لینے کا بھی الزام عائد کیا۔

سنگھ نے ملک کی اقتصادی حالت اور دفعہ 370 ہٹائے جانے پر بھی مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو صرف ملک کی معاشی و اقتصادی حالت پر توجہ دینا چاہیے۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجئے سنگھ

آٹوموبائل سیکٹر میں چھائی مندی پر انہوں نے کہا کہ 'تین لاکھ گاڑیاں اور 35 لاکھ بائیکز فروخت نہیں ہو سکی ہیں، اس سیکٹر میں ہی صرف 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔'

دگ وجے سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ '50 لاکھ لوگ صرف نوٹ بندی سے بے روزگار ہوئے ہیں۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details