اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی نسل اور اردو کے عنوان سے سیمینار - نئی نسل اور اردو کی خبر

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نئی نسل اور اردو کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیمینار مجلس اقبال اور پردیش مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے مشترکہ بینر تلے قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

نئی نسل اور اردو کے عنوان سے سیمینار
نئی نسل اور اردو کے عنوان سے سیمینار

By

Published : Dec 18, 2019, 1:52 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مجلس اقبال اور مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے مشترکہ بینر تلے بھوپال میں قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا- بھوپال منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں اردو اور نئی نسل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ممتاز ادیبوں نے شرکت کی اور نئی نسل کو اردو سے جڑنے کے لیے منظم طریقے سے کام کرنے پر زور دیا-

نئی نسل اور اردو کے عنوان سے سیمینار

ملک میں اردو کے فروغ کے لیے اکادمیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں لیکن یہ ادارے اردو کے فروغ کو چھوڑ کر ادیبوں کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں زبان کے فروغ کو نئی نسل تک پہنچانے کا کام متاثر ہو رہا ہے-

بھوپال میں منعقدہ سیمینار میں دانشوروں نے اردو کے فروغ کے لیے زبان کو نئی نسل تک پہنچانے اور اس کے لیے زمینی سطح پر کام کرنے پر زور دیا- سمینار میں ادیبوں نے اردو کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے اردو کی فلاحی انجمنوں کے ذریعے زمینی سطح پر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کو نئی نسل تک پہنچانے کے لیے جب تک موثر انتظام نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک زبان کے فروغ کی راہ یقین نہیں بنائی جا سکتی ہے۔

ریلوے میں ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے یمراج مہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details