بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے جشن اردو کے تحت پروگرام کے دوسرے حصے میں آزادی کے امرت اتسو کے تحت تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہا اردو شعر وادب کے بغیر تحریک آزادی یا جدوجہد آزادی کا ذکر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ضرورت ہے کہ ہم اردو زبان کا ذکر کر نئی نسل کو یہ بتائے کہ اردو زبان میں تحریک آزادی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu
پروگرام میں مقررین نے کہا کہ جس طرح سے ملک کو آزادی دلانے میں دیگر چیزوں کا استعمال کیا گیا، اسی طرح سے اردو زبان اور شعراء اور ادیبوں نے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیا کیونکہ بغیر اردو کی جنگ آزادی کو تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اردو نے انقلاب زندہ باد اور سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے جیسے نعرے دیے ہیں، تب ہی ہمیں آزادی ملی ہے۔ Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu