سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریاست میں طبی افسران کی بھرتی ضروری ہے۔ لیکن حکومت ہائی کورٹ کے ہی پہلے کے حکم کی وجہ سے او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن کے ساتھ سلیکشن لسٹ جاری نہیں کرسکتی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل آدتیہ سنگھی نے کہا کہ' انھیں میڈیکل آفیسرز کی تقرریوں کے تعلق سے ان کا کوئی اعتراض نہیں ہے'۔ انہوں نے بنچ سے درخواست کی کہ او بی سی کو 14 فیصد ریزرویشن کا فائدہ دیتے ہوئے ہی سلیکشن لسٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ او بی سے طبقے کی لوگوں کو سرکاری ملازمتوں میں نمائندگی، رہن سہن کے حالات وغیرہ کے مطالعہ کے لئے کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
کمیشن کی رپورٹ اور آبادی کے مطابق حکومت نے او بی سی کے لئے 27 فیصد ریزرویشن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔