کرکٹ بھارت میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والا کھیل ہے ایسے میں آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے جا رہی ہیں جس کی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
اس پانچ روزہ ٹیسٹ میچ میں تقریباً 27 ہزار لوگوں کے آنے کی امید ہے جس کے سبب ٹریفک اور انتظامیہ کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔
ٹریفک ایڈیشنل ایس پی اما کانت چوہدری نے بتایا کہ' ہولکر اسٹیڈیم کے آس پاس ٹریفک کا پختہ بندوبست کیا ہے میچ دیکھنے والوں کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کا الگ انتظام کیا ہے۔
بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل ہولکر اسٹیڈیم کے آس پاس انھوں نے عام دنوں سے بہتر ٹریفک انتظام کرنے کا بندوبست کیا ہے صبح کے وقت ٹیم کو لانا اور شام میں چھوڑنے کے وقت ٹرافک کا بندوبست بھی کیا گیا ہے جو عام دنوں سے علیحدہ ہے اگر ٹریفک کو روکنا بھی پڑا تو بہت کم واقف کے لیے روکا جائے گا تاکہ عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔