اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: ایس ڈی پی آئی کا آن لائن احتجاج

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی ) نے آن لائن احتجاج شروع کیا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے لاک ڈاؤن کے دوران کمائی نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کے بجلی کے بل اور اسکول فیس کو معاف کیاجائے۔

اندور: ایس ڈی پی آئی کا آن لائن احتجاج
اندور: ایس ڈی پی آئی کا آن لائن احتجاج

By

Published : Jun 4, 2020, 6:51 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ملکوں کو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ اس مہلک بیماری کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہیں اس سے تحفظ کے لیے حکومت نے راتوں رات لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کی وجہ سے کئی ملکوں کی معشیت کو بڑا نقصان پہنچا ہے جس کا اثر عام انسانوں پر ہونا لازمی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ ایسے وقت میں جب لوگوں کی معاشی حالات درست نہیں ہیں وہ کہاں سے بجلی بل یا اسکول فیس کے اخراجات اٹھا پائیں گے ۔

اسی صورتحال کے تناظر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے حکومت سے آن لائن مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بجلی بل اور اسکول فیس کو معاف کیا جائے یا حکومت ان کے بل اور فیس کی ادائیگی کرے۔ساتھ میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس کنبے کے لوگ کورونا وائرس کے چلتے وفات پا گئے ہیں ان کو معاوضہ دیا جائےْ

اندور: ایس ڈی پی آئی کا آن لائن احتجاج

یہ آن لائن احتجاج اندور سے شروع ہوا تھا جسے اب 4 ضلع میں بھی شروع کیا گیا ہے، اس احتجاج کو لوگوں کا ساتھ ملتا نظر آرہا ہے

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع سچیو ڈاکٹر ممتاز قریشی نے بتایا کہ ہم نے حکومت سے سوشل میڈیا کے ذریعے اندور، جبلپور، نیمچ اور شوپور سے ایک ساتھ دھرنا شروع کیا ہے۔جس میں ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بل، اسکول فیس معاف کیا جایے یا سرکار ان اخراجات کو اٹھائے ۔وہیں جو لوگ کورونا وائرس سے وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے وفات پا چکے ہیں ان کے کنبے کو معاوضے کے طور پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں۔

ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر محمد سعید نے بتایا کی جب سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے تب سے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ دنوں ہم نے دیکھا کہاسپتال میں علاج کے دوران کچھ لوگوں کو فرقہ وارانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے اس کے خلاف آن لائن آواز اٹھائیں اور وزیراعلی تک پہنچائی۔ وہیں جب رکن پارلیمنٹ شنکر للوانی نے اقلیتی علاقے کو لے نشانہ بنایا تو ہم نے ان کے خلاف معاملہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

ساتھ میں اندور کے ایک نجی اسپتال میں لاپرواہی کی وجہ سے جن لوگوں کی فوت ہوئی ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے اگر آن لائن مہم میں کے ذریعہ ہماری سنوائی نہیں ہوئی تو ہم پھر روڈ پر آکر احتجاج کریں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details