اردو

urdu

ETV Bharat / state

SDPI demands PM Modi's resignation: پیگاسس معاملے پر وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ - پیگاسس معاملے پر ایس ڈی پی آئی کا اندور کشمنر کو میمورنڈم

اندور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پیگاسس معاملے میں صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم کمشنر کو سونپا۔ ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پیگاسس ہماری رازداری پر حملہ کر رہا ہے، وہیں اس سافٹ وئیر سے ملک کو بھی خطرہ ہے۔ SDPI on Pegasus Issues

پیگاسس معاملے پر ایس ڈی پی آئی کا  وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ
پیگاسس معاملے پر ایس ڈی پی آئی کا وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ

By

Published : Feb 4, 2022, 1:53 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا۔ جس میں مطالبہ کیا کہ پیگاسس معاملے میں موجودہ حکومت کو برخاست کیا جائے۔SDPI Demands PM Modi's resignation


اب پورے ملک میں پیگاسس اسپائی وئیر کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں اور اس پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اب اس معاملے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے اندور میں کمشنر دفتر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔ جس میں مطالبہ کیا کہ پیگاسس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو استعفی دینا چاہیے۔ SDPI memorandum to Indore Commissioner in Pegasus Case

پیگاسس معاملے پر ایس ڈی پی آئی کا وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ

ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پیگاسس ہماری رازداری پر حملہ کر رہا ہے، وہیں اس سافٹ وئیر سے ملک کو بھی خطرہ ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر کفیل رضا نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ذریعہ خریدا گیا جاسوسی سافٹ وئیر پیگاس کی مخالفت کے لیے ہم لوگ سب یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کو استعفی دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ آئین نے ہمیں رازداری کا حق دیا ہے اور بی جے پی اسے حکومت مخالف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔


مزید پڑھیں: پیگاسس آخر ہے کیا اور یہ فون کو کیسے ہیک کرتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details