اردو

urdu

ETV Bharat / state

Schools Closed in Bhopal شدید کہرے کے سبب بھوپال میں اسکول بند

بھوپال میں درجۂ حرارت گر کر 3 ڈگری تک جا پہنچا۔ سخت سردی اور شدید دھند کی وجہ سے بھوپال کے اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے۔ Schools Closed in Bhopal due to Heavy Fog

By

Published : Jan 4, 2023, 2:06 PM IST

Schools Closed in Bhopal
Schools Closed in Bhopal

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت ریاست بھر میں ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی پڑ رہی ہے اور سردی کی لہر نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں شدید سردی کی وجہ سے دارالحکومت بھوپال میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے جب کہ ریاست کی شیو پوری میں آٹھویں جماعت تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھوپال سمیت مختلف اضلاع میں اسکولوں کی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ شیو پوری کے کلکٹر نے 4 جنوری سے 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش بورڈ کے ششماہی امتحانات کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا وقت تبدیل کر دیا ہے۔ پہلی شفٹ میں امتحان پہلے صبح 8 بجے سے ہونا تھا، اسے بڑھا کر صبح 9 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ دوسری شفٹ میں صبح 11:15 بجے ہونے والے امتحان کا وقت بڑھا کر دوپہر ایک بجے کر دیا گیا ہے۔ Schools Closed in Bhopal due to Heavy Fog

شیو پوری کے کلکٹر نے 4 جنوری سے 7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا

یہ بھی پڑھیں:

مدھیہ پردیش میں مسلسل تیسرے دن بھوپال سمیت کئی اضلاع میں گھنی دھند چھائی رہی۔ وہی بھوپال کی بات کی جائے تو یہاں تیسرے دن بھی سردی کا ستم جاری ہے۔ کیونکہ ملک کے شمالی علاقوں سے کہرا ہوا کے ساتھ بہے کر آ رہا ہے۔ اسی کی وجہ سے بھوپال میں منگل کا دن سیویر کولڈ ڈے رہا اور آج یعنی بدھ کا دن بھی بہت سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جبلپور سے بھوپال 320 کلومیٹر تو 390 کلومیٹر گوالیار تک گھنا کہرا چھیا رہا۔ وہی بھوپال میں بھی گھنا کہرا رہا۔ یہاں پر وزیبلٹی 100 میٹر رہی۔ آج یعنی کے بدھ کے روز محکمۂ موسمیات نے بھوپال، گوالیار، چمبل، ریوا، ساگر اور نیمچ میں گھنے کہرے کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار بڑھتے سرد موسم کے سبب لوگوں کو ہو رہی ہے دشواریاں جہاں ضلع کلکٹرز نے اپنے اضلاع میں اسکولوں کے وقت میں تبدیلی کی تو وہی محکمۂ موسمیات نے کہرے کا اورینج الرٹ جاری کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details