ایم ای سی پی ایس Muslim Education and Career Promotion Society کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں ان طالبات کے درمیان اسکالرشپ تقسیم کی گئی، جن کے والدین کورونا دور میں اپنے بچوں کو تعلیم دینے سے معذور تھے۔
مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ سوسائٹی کا مقصد اقلیتی طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ کورونا کے قہر کے سبب طلباء اور طالبات جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ترجیحات کی بنیاد پر کام کیا جاتا ہے۔
وہیں پروگرام کے مہمان کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے ذریعہ بے مثال کام کیا جارہا ہے اور سچ پوچھیے تو قوم کو تعلیم کی ہی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انسان کو ہر حال میں علم کے حصول کے لئے سرگرداں رہنا چاہیے۔ تعلیم کے حصول کے ذریعے نہ صرف تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ قوم میں انقلاب بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔