ضلع بھنڈی کے عالم پور گاؤں کی ایس بی آئی برانچ کی غلطی سے ایک شخس کی کمائی کوئی دوسرا اسی کھاتے سے نکالتا رہا وہ بھی یہ سمجھ کر کہ یہ پیسے وزیر اعظم نریندر مودی بھیج رہے ہیں۔
ایک بینک اکاؤنٹ، دو مالک، ایک پیسے ڈالتا رہا دوسرا نکالتا رہا - madhya pradesh bank scam
مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈی میں ایس بی آئی بینک نے ایک کھاتے کے دو مالک بنا دیئے۔جس سے ایک پیسے ڈالتا تھا وہیں دوسرا یہ سمجھتا رہا کہ یہ پیسے نریندر مودی بھیج رہے ہیں۔بینک کی غلطی کی وجہ سے ان دونوں پریشان ہیں۔

رونی گاوں کے رہنے والے حکم سنگھ بگھیل اور حکم سنگھ کشواہا دونوں نے عالم پور برانچ میں اپنا کھاتہ کھلوایا لیکن بینکر بابو نے پاس بک میں صرف فوٹو الگ الگ لگوائے۔باقی دونوں کا پتہ اور کھاتہ نمبر ایک ہی دے دیا۔
کھاتہ ایک اور مالک دو کھاتہ کھلنے کے بعد حکم سنگھ کشواہا روزی روٹی کمانے ہریانہ چلے گئے جہاں وہ اپنے کمائی سے بچت کر کے کچھ پیسے اپنے کھاتے میں ڈالتے رہے اور دوسری طرف رونی کے رہنے والے کا حکم سنگھ اس کھاتے سے پیسے نکالتا رہا۔وہ یہ سمجھتا رہا کہ یہ پیسے وزیراعظم مودی اس کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔