فلم شولے کے ذریعے سے بھوپالی انداز اور مزاج کو رنگین پردے کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچانے والے سورمہ بھوپالی یعنی ہمارے جگدیپ (سید اشتیاق جعفری) بروز منگل کو لمبی بیماری کے چلتے اس دنیائے فانی کو الوداع کہہ گئے۔
انہوں نے 81 سال کی عمر میں ممبئی کے باندرہ کے گھر میں اپنی آخری سانس لی۔ سورمہ بھوپالی نے اپنی زندگی میں قریب 400 فلموں میں کام کیا، لیکن فلم شعلے میں ان کا کردار سورمہ بھوپالی نے انہیں کامیابی کی منزل پر پہنچایا اور دنیا انہیں پھر اسی نام سے جاننے لگی۔