بھوپال: دارالحکومت بھوپال کی تنظیم 'سرو دھرم سدبھاؤنہ منچ' کے زیر اہتمام شہید نگر میں سفر حج پر جانے والے عازمین کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر استقبالیہ پروگرام میں سبھی مذہب کے نمائندوں جس میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور بوہرہ سماج کے لوگ موجود رہے۔ اس موقع پر سِکھ مذہب کے رہنما گیانی گرویندر سنگھ نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اس محفل میں موجود ہیں اور حج کا موقع خوش قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے۔ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ سب صحیح سلامت پہنچیں اور اپنا حج مکمل کرکے گھر واپس آئیں۔ Madhya Pradesh Hajj Pilgrims
Hajj Pilgrims Welcomed in Bhopal: عازمین حج کا استقبالیہ پروگرام - Madhya Pradesh Hajj Pilgrims
مدھیہ پردیش سے عازمین کا سفر حج پر جانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اسی کے تحت بھوپال کی تنظیم 'سرو دھرم سدبھاؤنہ منچ' نے عازمین حج کا استقبال کیا اور ملک کی خوشحالی آپسی بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔ Hajj 2022
بوہرہ سماج کے مرتضی علی نے کہا کہ 'اللہ عازمین کو حج بیت اللہ اور مدینہ منورہ کی سعادت عطا کرے۔ اسی کے ساتھ عازمین حج سے درخواست کی گئی کی وہ سب کی صحت و سلامتی اور ملک میں خوشحالی کی دعا کریں۔ عیسائی مذہب کے رہنما نے اس موقع پر کہا کہ عازمین حج کا سفر آسان اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو اور جب وہ حج سے واپس آئیں تو سب کے ساتھ سفر حج کی ساری باتیں شیئر کریں تاکہ کہ ہمیں بھی سفر حج کے تعلق سے معلومات حاصل ہو۔ Sarva Dharma Sadbhavna Manch welcomes Hajj Pilgrims
اس دوران سفر حج پر جارہے عازمین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حج پر جائے۔ اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے اور ہم اس کے لیے مشکور ہیں۔ ہم اللہ سے سب کے لیے دعا کریں گے، خصوصاً ملک میں امن و امان اور سب کی خیر و عافیت کے لیے دعا کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش سے دو ہزار سے زائد عازمین حج پر جا رہے ہیں جن کی حج پروازیں ممبئی سے 25 جون سے ہے اور ریاست کے سبھی عازمین حج کا ممبئی کی جانب روانگی کا سلسلہ لگاتا جاری ہے۔