بھوپال کے سیفیہ کالج گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں سادھو سنت دگ وجے سنگھ کے لیے جمع ہوئے، اور انہوں نے دگ وجے سنگھ کی کامیابی کے لیے یگ کیا۔
'بی جے پی نے دہشت گرد کو امیدوار بنایا ہے' یہاں موجود سادھو کمپیوٹر بابا نے بتایا ہم سنت سماج دگ وجے سنگھ کے ساتھ ہیں کیونکہ جہاں مذہب رہے گا وہاں سنت رہیں گے-
کمپیوٹر بابا نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی مذہب کے مخالف پارٹی ہے اس لیے اسے راجستھان ,چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے- بھارتی جنتا پارٹی ہندو مذہب کے مخالف کام کرنے لگی ہے۔ اس پارٹی نے مدھیہ پردیش میں نرمدہ ندی جسے ہم ماں کا درجہ دیتے ہیں اسے برباد کر رکھا ہے-
وزیراعظم مودی سے ہم سادھو سنت کی ناراضگی اس لیے ہے کہ انھوں نے کہا تھا کہ ہم رام مندر بنوائیں گے گنگا کو صاف کروائیں گے پر مودی کے سارے وعدے جھوٹے نکلے-
انہوں نے کہا اب ہم کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ بھارتی جنتا پارٹی نے ایسا امیدوار میدان میں اتارا ہے۔ جو دہشت گرد ہے جس نے بم بلاسٹ کیا ہے۔ اور بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار ہیمنت کرکرے جیسے شہیدوں کی شہادت پر انگلی اٹھا رہی ہے-
انہوں نے کہا کہ" دیش کا مودی جھوٹا ہے بھگوا تک کو لوٹا ہے" انہوں نے کہا ہم سنت خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں اس لیے ہم اب کانگریس کے ساتھ ہے-