بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال کی تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن Sampathi Foundation کی جانب سے روزگار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ یہ تنظیم گذشتہ 6 برسوں سے مسلم طبقے میں بیداری کے لیے کام کررہی ہے جس کے تحت تنظیم مسلسل ایسے غریب لوگوں کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے مدد کررہی ہے جو تعلیم میں ہونے والے اخراجات کو برداشت نہیں کر پاتے اور مجبوراً بچوں کو کام پر لگادیتے ہیں۔ تنظیم ایسے بچوں کو اسکول بھیجنے کا انتظام کرتی چلی آرہی ہے۔ تنظیم ان بچوں کے اسکول کی کتابیں اور ان کو اسکالر شپ بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سمپھتی فاؤنڈیشن Sampathi Foundation ایسے بزرگوں کے لیے مہم شروع کی ہے جن کا کوئی دیکھ بھال کرنے والا موجود نہیں ہے، ایسے بزرگوں کو تنظیم ہر مہینے راشن کٹ فراہم کرتی۔ اب تنظیم نے کورونا وائرس کے دوران بےروزگار ہونے والے افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔
تنظیم کے ذمہ دار ایسے لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں جو واقعی مستحق ہیں۔ اس کے بعد انہیں ان کے من چاہا روزگار حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے جس کے ذریعے ضرورت مندوں کو کافی مدد بھی مل رہی ہے۔' Sampathi Foundation Organize Job Mela