سرکاری اطلاع کے مطابق بی ایم سی کے ڈین ڈاکٹر جی ایس پٹیل نے بتایا کہ کل دیر رات لیب سے ملی جانچ رپورٹ میں ساگر نگر کے تین نوجوانوں کی رپورٹ پازیٹیو نکلی ہے جو کہ کورونا متاثرہ پرائیویٹ ڈاکٹر کے رابطہ میں آئے تھے جبکہ دیوری کے کھکریا گاوں میں اندور سے پانچ دن قبل واپس آئی تین لڑکیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ساگر میں مزید چھ کورونا متاثر مریض ملے - ساگر میں کورونا کے نئے چھ مریض
مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ نئے کورونا متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔
![ساگر میں مزید چھ کورونا متاثر مریض ملے ساگر میں مزید چھ کورونا متاثر مریض ملے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7306323-435-7306323-1590154226542.jpg)
ساگر میں مزید چھ کورونا متاثر مریض ملے
انہوں نے بتایا کہ ساگر ضلع میں اب تک کل ملاکر 56مریض کورونا سے متاثرہ ملے ہیں جن میں سے پچاس مریض بی ایم سی کے کووڈ وارڈ میں داخل ہیں جبکہ پانچ صحت یاب ہوکر گھر پہنچ چکے ہیں۔