مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے جرو آکھیڑا تھانہ علاقے میں آج ایک ٹرک نے ریلوے پھاٹک کو توڑتے ہوئے دوسری طرف ایک موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون کو کچل دیا۔ جس سے اس کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کے دوران ٹرک نے وہاں کھڑے تین دیگر گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
پولس نے بتایا کہ جرو آکھیڑا۔کھورئی مارگ پر صبح ایک ٹرک ریلوے پھاٹک کو توڑتے ہوئے پھاٹک کی دوسری طرف موٹرسائیکل سوار ایک خاتون نفیسہ خان (34) کو اپنی زد میں لے لیا جس سے اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔