ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کی تحصیل سیرونج کا ایسا شخص جو نا کبھی اسکول گیا اور نہ ہی کبھی کالج کا منہ دیکھا لیکن آج وہ شخص اردو دنیا میں ایک بڑے ادیب ,شاعر ,مصنف, نثر نگار اور نقاد کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں سیفی سرونجی کی جنہوں نے اپنی محنت اور تعلیم کے تئیں لگن کی وجہ سے آج وہ ایک ایسے مقام حاصل کرچکے ہیں۔ جنہیں صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی جانا جاتا ہے۔
سیفی سرونجی کو کتابیں پڑھنے کا شوق ایسا تھا کہ آج ان کے پاس ایک بڑی لائبریری موجود ہے جس میں اردو دنیا کے تمام شعرا اور ادیبوں کی کتابیں موجود ہیں۔ سیفی سرونجی بیڑی بناکر کتابیں خرید کر پڑھتے تھے۔