ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بی جے پی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
اطلاع کے مطابق 'شیاما پرساد مکھرجی نمائش' میں موجود سادھوی پرگیہ ٹھاکر اچانک بے ہوش ہوگئیں۔ لوگوں نے انہیں کسی طرح اٹھا کر کرسی پر بٹھایا۔
دراصل سادھوی پرگیہ صحت کی پریشانیوں کی وجہ سے طویل عرصے سے دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
بھوپال: رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ ٹھاکر بے ہوش ہوکر گر پڑیں انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے کہا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہیں ایک آنکھ سے دکھنا بند ہو گیا ہے۔ دوسری سے بھی دھندلا پن اور صرف 25 فیصد نظر آتا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ 'اس کے علاوہ دماغ میں سوجن ہے۔ '
وہیں ڈاکٹرز نے پرگیہ ٹھاکر کو بات چیت کرنے سے منع کیا تھا۔