بھوپال: مکہ اور مدینہ میں شاہی رباط میں قیام کے لیے عازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی شاہی اوقات کے ذریعہ کی گئی۔ قرعہ میں منتخب ہونے پر حاجیوں نے ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کیا۔ خوشی سے دمکتے چہروں نے کہا کہ مقدس سفر پر پہنچ کر ملک و دنیا میں امن کی دعائیں مانگیں گے۔ اپنے صوبے کی خوشحالی کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہر مسلمان کے لیے اس مقدس مقام کی زیارت کی دعا بھی کریں گے۔ شاہی اوقاف کے زیراہتمام بھوپال ریاست رائسین اور سیہور اضلاع کے تقریباً 1071 افراد کے ناموں کی قرعہ اندازی قاضی سید مشتاق علی ندوی، شہر مفتی ابوالکلام خان قاسمی اور شاہی اوقاف کے سیکرٹری اعظم ترمذی کی موجودگی میں کی گئی۔ قرعہ اندازی کے موقع پر حاجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
قرعہ اندازی کے دوران مکہ رباط میں قیام کے لیے تقریباً 200 حاجیوں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نام بھی محفوظ رکھے گئے ہیں جنہیں منسوخی پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جہاں رباط میں قیام کی سہولت ملے گی۔ وہیں اس سے حاجیوں کو 50 ہزار سے زائد کی بچت ہوگی۔ اس موقع پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہا کہ قاعدے کے مطابق 3 اضلاع کے حاجیوں کا قرعہ عمل میں آیا ہے۔ جس میں 200 سو حاجیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور باقی کچھ ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔ منتخب حاجیوں میں سے اگر کوئی نہیں جاتا ہے تو دیگر حضرات کا نمبر رباط کے لیے منتخب ہوگا۔ اس لیے حج پر جانے والے پوری طرح سے حج پر جانے کی مکمل تیاری کریں اور بھوپال میں لگنے والے حج تربیتی کیمپ میں حصہ لے کر حج پر جانے کی پوری تیاری کریں اور اللہ سے دعا کریں۔