مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم 'روٹی بینک' کے مہتمم یاور خان کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت 40 سے 50 افراد، جبکہ رات میں 100ضرورت مند اس روٹی بینک سے کھانا لے جاتے ہیں۔
روٹی بینک کے مہتمم محمد یاور خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے پاس حمیدیہ اسپتال موجود ہے اور وہاں دور دور سے علاج کے لئے آتے ہیں۔ پر جب کھانے کی باری آتی ہے تو لوگ کھانے کے لیے پریشان ہوتے نظر آتے ہیں۔ ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے بھوپال کے ان نوجوانوں نے ہسپتال میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے کھانا تقسیم کرنے کا انتظام کیا ۔ یہ سلسلہ چار سال تک چلا، لیکن بعد میں اسپتال کی انتظامیہ نے ان نوجوانوں کو اس کے احاطے میں کھانا تقسیم کرنے کا منع کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد چند نوجوانوں نے بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر 2 مارچ 2018 سے ایک چھوٹے سے ٹھیلہ نما دکان لگا کر روٹی بینک کی شروعات کی۔ اور اقبال میدان کے آس پاس رہنے والے لوگوں سے اپیل کی کی وہ جب بھی اپنے گھر میں کھانا بنائیں تو دو لوگوں کا کھانا زیادہ بنائیں اور اسے روٹی بینک تک پہنچائیں۔
یارو خان کے مطابق ہماری اپیل پر اہل خیر خضرات نے روٹی بینک میں کھانا پہنچانا شروع کیا اور اب اس روٹی بینک سے ضرورت مند اپنی پیٹ کے لیے دو وقت کی روٹی لے جاتے ہیں۔