چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کی ترقی کی نئی راہ پر بڑھ چلا ہے۔ 1361 کلو میٹر طویل 45 سڑکوں کی نو تعمیر سے ریاست کی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ وزیر اعظم مودی اور مسٹر گڈکری کے بغیر ناممکن تھا۔ اس بے مثال تعاون کے لیے ان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی وجہ سے مدھیہ پردیش ترقی کی نت نئی عبارت لکھ رہا ہے۔
سڑک پروجیکٹس سے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے: شیوراج - Development of Madhya Pradesh
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سڑک پروجیکٹس کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور سڑک نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ایم پی کی ترقی کی نئی راہ پر بڑھ چلا ہے۔
سڑک پروجیکٹس سے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے: شیوراج
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 11427 کروڑ کی لاگت سے 1361 کلو میٹر طویل 45 سڑکوں کی تعمیر کی یہ پہل ریاست کو ایک نئی خود اعتمادی سے بھرنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گڈکری کا مدھیہ پردیش کی ترقی میں بڑا ہاتھ ہے۔ آج بھی انہوں نے ریاست کی کئی سڑکیں، برج، فلائی اوور کو منظوری دی ہے۔ ان کے اس بے مثال تعاون کے لیے وہ (مسٹر چوہان) اپنی اور ریاست کے عوام کی جانب سے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔