اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک، متعدد زخمی - بس پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک، 20 افراد زخمی

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا ہیڈ کوارٹر سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور ستنا روڈ پر موہن گڑھ کے پاس بس پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

بس پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے
بس پلٹنے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے

By

Published : Feb 12, 2020, 5:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:48 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق چھترپور سے ستنا جانے والی نجی بس صبح 11 بجے موہن گڑھ کے پاس موڑ پر بے قابو ہو کر پلٹ گئی، جس سے چھترپور کے رہنے والے رام کشواہا کی موت ہوگئی۔

موقع پر پہنچی پولیس اور عوام نے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا۔ زخمیوں کو ڈائل 100 اور پولیس کی مدد سے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک مسافر کی حالت نازک بتائی ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details