اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rewa Road Accident مدھیہ پردیش میں خوفناک حادثہ، 15 مزدور جاں بحق، 40 زخمی

یوپی اور مدھیہ پرد یش کی سرحد کو جوڑنے والی قومی شاہراہ 30 پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر سوہاگی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے ریسکیو آپریشن کر کے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔ rewa bus truck accident

خوفناک تصادم
خوفناک تصادم

By

Published : Oct 22, 2022, 7:43 AM IST

Updated : Oct 22, 2022, 9:26 AM IST

ریوا:ریاست مدھیہ پردیش ضلع کے سوہاگی پہاڑ نام کے علاقہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس میں 15 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 40 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو ملی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر، ایس پی سمیت تمام انتظامی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے اسپتال پہنچایا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سولہ سپتال ٹیونتھر بھیج دی گئی ہیں۔rewa bus truck accident

بتایا جا رہا ہے کہ مسافر دیوالی منانے کے لیے سکندرآباد سے بس میں سوار ہو کر لکھنؤ اپنے گھر جا رہے تھے۔ اسی دوران پہلی مسافر بس کٹنی پہنچی۔ کٹنی سے لکھنؤ جانے والی بس میں مزید مسافر بھرے گئے۔ اس کے بعد بس مسافروں کو لے کر اتر پردیش کے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگئی۔ جیسے ہی بس ریوا کے سوہاگی پہاڑ پر پہنچی تو بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹرک گٹی سے لدا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس ٹرک سے بس ٹکرائی وہ ٹرک کے سامنے سے آنے والی ایک گاڑی سے بھی ٹکرا گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد گاڑیوں کے ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے،جس کی وجہ سے واقعہ کی تمام معلومات اکٹھی نہیں کی جا سکیں۔ واقعے کے بعد سے پولیس نے گاڑی کی تفتیش کے ساتھ ساتھ پورے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے، پولیس کے مطابق مرنے والے تمام مسافر اتر پردیش، بہار اور نیپال کے رہائشی ہیں۔ انتظامی ٹیم اب بھی ان کی تلاش میں ہے تاکہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کیا جا سکے۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے پیش آیا، بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 100 سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ اس دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا،مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور بس کا گیئر بھی ٹھیک سے تبدیل نہیں کر سکا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس ٹیم اب حادثے کی وجہ تلاش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Trailer bus collision at Vadodara وڈودرا میں خوفناک سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 4 افراد ہلاک

Last Updated : Oct 22, 2022, 9:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details