اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: کورونا وائرس کے 213 نئے کیسز - Bhopal news

مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں کورونا انفیکشن کے 213 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی کل تعداد 20،244 تک پہنچ گئی ہے۔

image
image

By

Published : Oct 13, 2020, 1:31 PM IST

ضلع کے چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر کی جانب سے کل دیر رات جاری بلیٹن کے مطابق 213 افراد کے سیمپل پازیٹو اور 1280 کے سیمپل نگیٹو پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 20،244 ہوگئی، جن میں سے 17847 افراد اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق ضلع میں اب تک کورونا متاثرین کی وجہ سے 430 افراد کی موت ہوئی ہے۔ باقی تقریباً دو ہزار لوگوں کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن کا سب سے زیادہ اثر اندور اور بھوپال ضلع میں دیکھا گیا ہے ۔تقریباً سات ماہ سے شہری کورونا کا خطرہ جھیل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details