اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تمام لوگوں کا متحد ہونا بابا صاحب کا خواب تھا' - مدھیہ پردیش

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش پر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی گئی۔

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش

By

Published : Apr 14, 2019, 7:53 PM IST

بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور بودھ نے مشترکہ طور پر بابا صاحب کی 128 ویں یوم پیدائش پر 128 کلو کا کیک کاٹا اور ان کے کارناموں کو یاد کیا۔

بودھ سماج سے تعلق رکھنے والے معروف ساگر بنتے نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب نے سبھی مذاہب سماج کے لیے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے اس لیے ہم لوگوں کو بابا صاحب کے بتائے راستے پر چلنا چاہیے ہم لوگ آج حلف لیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام لوگ بابا صاحب کے بنائے آئین کی عزت کریں۔

متعلقہ ویڈیو

جمعیت علمائے ہند مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری محمد کلیم ہارون نے کہا کہ بابا صاحب کا خواب تھا کہ سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہیں، اس لئے ہم چاہتے یہیں سبھی مذاہب کے لوگ آج ایک جگہ جمع ہوکر باب صاحب کو یاد کر رہے ہیں اور ان کے پیغام کو عام کر رہے ہیں-


اس موقع پر عیسائی سماج کے رہنما فادر آنند موٹو نگ نے کہا کہ ان کا نام جب تک روشن رہے گا جب تک ہم ان کے بنائے آئین کا صحیح استعمال کریں گے-

آئین بچاؤ منچ کے قومی صدر سنیل گھوڑوں نے کہا بڑی خوشی کی بات ہے آج تمام مذاہب کے لوگ یہاں موجود ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم آج بھی ان باہری طاقتیں جو ملک کا ماحول بگاڑ رہی ہے اور آئین کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details