ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار کورونا انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے۔ وہیں بھوپال کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر بڑی تعداد میں کورونا مثبت مریض مل رہے ہیں۔ جس کے مدنظر صوبے کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی۔
جس کے بعد صوبے کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بتایا کہ،' ریاست میں کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لئے تہواروں پر عوامی جھانکیاں نہیں نکالی جائے گی۔ مذہبی مقامات، عبادتی مقامات پر ایک مرتبہ میں 5 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوں گے۔
شادی، منگنی وغیرہ میں دونوں فریقین کے 10-10 لوگ سے زیادہ شامل نہیں ہوں گے۔ وہیں اگر کسی کی موت ہو جاتی ہے تو اس میں صرف 20 لوگ شامل ہوں گے۔'