مسجد کوہ اریرا میں ان بچوں کے لیے کوئز مقابلہ رکھا گیا جس میں سارے سوالات دین سے جڑے تھے ساتھ ہی آج کے اس پروگرام میں بچوں نے نعت حمد اور قرآن کی تلاوت بھی کی مسجد کمیٹی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحفے بھی پیش کیے۔
بھوپال: مسجد میں دینی تعلیمی پروگرام - سارے سوالات دین سے جڑے
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی مسجد کوہ اریرا میں انگریزی میڈیم طلباء و طالبات کو دینی تعلیم سے جوڑنے کے مقصد سے مہم شروع کی ہے۔
بھوپال: مسجد میں دینی تعلیمی پروگرام
مسجد کوہ اریرا کمیٹی کا ایک ہی مقصد ہے کی انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کر کے بچے دین سے جڑے۔
واضح رہے کہ مسجد کوہ اریرا نے رمضان کے مہینے میں نماز اسکیم چلائی تھی جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی تھی جس میں انعام کے طور پر سائیکل دی گئی تھی۔