اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: بارش رکنے سے سیلابی صورتحال میں راحت - گزشتہ روز سے ہی بارش کا سلسلہ کافی کم

مدھیہ پردیش کی اہم ندی نرمدا اور دیگر معاون ندیوں میں سیلاب سے راحت ملی ہے حالانکہ برگی، توا اور دیگر باندھوں سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے ابھی بھی ندیاں طغیانی پر ہیں۔

مدھیہ پردیش: بارش رکنے سے سیلابی صورت حال میں راحت
مدھیہ پردیش: بارش رکنے سے سیلابی صورت حال میں راحت

By

Published : Aug 31, 2020, 12:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے وسطی، جنوبی اور مشرقی حصے میں بارش کا سلسلہ تقریباً رکنے سے پچھلے تین چار دنوں کے دوران پیدا ہوئے سیلاب کے حالات میں اب کافی راحت ہے اور بچاؤ کام تیزی سے مکمل کئے جانے میں مدد مل رہی ہے۔

ہوشنگ آباد، سیہور، نرسنگھ پور، جبل پور، ساگر، ویدیشا اور دیگر ضلعوں سے یہاں پہنچی خبروں کے مطابق گزشتہ روز سے ہی بارش کا سلسلہ کافی کم ہوگیا ہے۔

اس وجہ سے اہم ندی نرمدا اور دیگر معاون ندیوں میں سیلاب سے راحت ہے حالانکہ برگی، توا اور دیگر باندھوں سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے ابھی بھی ندیاں طغیانی پر ہیں۔

اس دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں پچھلے دنوں آئے سیلاب کی وجہ سے تقریباً 11 ہزار لوگوں کو سیلاب سے متاثر اور نچلے علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ انہیں راحت کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

قومی آفات راحت ٹیم (این ڈی آر ایف) ریاستی آفات راحت ٹیم (ایس ڈی آر ایف)، ہوم گارڈ پولیس اور انتطامیہ کی سیکڑوں ٹیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کام میں لگی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details