اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: فضائی آلودگی میں کمی - مدھیہ پردیش نیوز

لاک ڈاؤن کے چلتے بھوپال کے ساتھ پورے صوبے میں فضائی آلودگی پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔ بھوپال میں ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی (اے کیو آئی) انڈیکس 39 اور صنعتی علاقوں میں یہ 24 پر آگیا ہے۔

فضائی آلودگی میں کمی
فضائی آلودگی میں کمی

By

Published : Mar 31, 2020, 8:01 PM IST

غورطلب ہے کہ 50 اے کیو آئی سے کم کی فضا کو سب سے صحت مند مانا جاتا ہے۔ بھوپال میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ دھول کے باریک ذرات یعنی پی ایم -10 اور پی ایم- 2.5 ہوتے ہیں، لیکن پچھلے چھ دنوں سے ہوا میں ان کی تعداد لگاتار کم ہوتی جارہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں لاک ڈاؤن کے چلتے ٹریفک موبیلٹی اور تعمیری کام پوری طرح سے بند ہے۔ یہی وجہ ہے کی دھول پیدا نہیں ہو رہی ہے۔

وہیں کارخانے، جنریٹر اور گاڑیوں کے بند ہونے سے کاربن مونو آکسائیڈ کا کا لیول 24، سلفر ڈائی آکسائیڈ 11 اور نائٹروجن کے آکسائیڈ کا لیول 13 ایم جی سی ایم پر آ گیا ہے، جبکہ عام دنوں میں یہ 70 سے 120 کے بیچ رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details