مدھیہ پردیش کی ریاستی وزیر اوشا ٹھاکُر کے متنازع بیان پر جمیعت العلماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ 'مدارس کی حب الوطنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کی آزادی میں مدارس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ملک کا نام روشن کرنے والے مدارس کو دہشت گردی کا اڈہ کہنے والوں کو ان مدارس مین جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کس طرح کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ انتخابات کے وقت ہی فرقہ پرستی پھیلانے والے ان مدارس کو بدنام کرنے کا کام کرتے ہیں۔
اوشا ٹھاکُر کے مدرسوں کے تعلق سے نفرت انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے حاجی محمد ہارون نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی نیز تحریک آزادی میں مدرسوں کا کردار روز اول سے عیاں ہے۔