اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: دلیپ کمار کے انتقال پر ادبی شخصیات کا ردِّعمل - bhopal news

معروف اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر بھوپال کے ادبی حلقے میں غم کا ماحول ہے۔ بھوپال کے معروف ادیب اقبال مسعود نے کہا کہ ایسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔

Reaction of literary personalities on death of Dilip Kumar in Bhopal
بھوپال: دلیپ کمار کے انتقال پر ادبی شخصیات کا رد عمل

By

Published : Jul 7, 2021, 2:27 PM IST

آج صبح معروف اداکار دلیپ کمار کے انتقال کے بعد بھوپال کے ادبی حلقے میں بھی غم کا ماحول رہا۔ بھوپال کے معروف ادیب اقبال مسعود کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار جیسی شخصیت صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے۔ ایسے شخص کا دنیا سے چلے جانا ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھوپال میں شوٹ کی گئی فلم "نیا دور" کی نسبت سے دلیپ کمار کا تعلق بھوپال سے بھی ہے۔ یہاں ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ نیا دور فلم کی شوٹنگ کے دوران استعمال ہوا تانگا بھوپال میں ایک لمبے عرصے تک مشہور رہا۔ لوگ اس میں سواری کرکے اپنے آپ کو الگ ہی دنیا میں سمجھتے تھے۔

بھوپال: دلیپ کمار کے انتقال پر ادبی شخصیات کا رد عمل

وہیں، دلیپ کمار نے بھوپال کی خاتون قوال شکیلہ بانو بھوپالی کو فلموں میں گانے کا موقع دیا جو کہ آگے جاکر ہندوستان کی پہلی خاتون قوال بھی کہلائیں۔
بھوپال کے مشہور شاعر ڈاکٹر اعظم خان کہتے ہیں کہ دلیپ کمار لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ہر دور کے لوگ ان کی اداکاری کے قائل رہے۔

مزید پڑھیں:دلیپ کمار کے انتقال پر اشوک گہلوت سمیت دیگر رہنماؤں کا اظہارِ غم

انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کو کئی مشاعروں میں بھی بحیثیت صدر مدعو کیا جاتا تھا اور دلیپ کمار کا اردو تلفظ اور ان کا زبان و بیان دیکھ کر لوگ عش عش کرتے تھے۔ وہ ایک اچھے اداکار کے ساتھ ساتھ اردو کے اچھے جانکار بھی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details