بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مالی سال 20-2019 کےلیے اردو کتابوں کی خریدی اور اشاعت کے لیے امداد کے سلسلہ میں ادیبوں اور شاعروں سے اپنی تخلیقات، مجموعہ کلام کا مسودہ اردو اکیڈمی کے دفتر میں جمع کرنے کی گذارش کی ہے-
کتابوں کی اشاعت اور خریدی کےلیے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جس کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اور کمیٹی کے ذریعے چنی گئی سبھی کتابوں کو اردو اکیڈمی شائع کرتی ہے-
ادیبوں سے مسودات طلب - اردو اکیڈمی
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعے اردو کتابوں کی خریداری اور ان کی اشاعت کے لیے مالی امداد کے سلسلے میں اردو مسودات طلب کئے گئے ہیں-
مدھیہ پردیش کے ادیبوں سے مسودات کی طلبی
انہوں نے کہا کہ ریاست بھر سے مسودات آنے کے بعد اچھے شعرا اور ادیبوں کی کتابوں کو اکیڈمی منظر عام پر لائی گی-