بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھینڈ ضلع کی ایک خصوصی عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ منھ کالا کرنے والے مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق 30 دسمبر 2019 کی دیر رات ملزم دھیرج جاٹاو لڑکی کے گھر میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ منھ کالا کرکے فرار ہو گیا۔ واقعے کے روز لڑکی کے والدین گھر کے باہر سو رہے تھے۔ Rape accused sentenced to 10 years imprisonment
اسی دوران لڑکی نے خودکشی کی بھی کوشش کی جسے بعد میں اسپتال لے جایا گیا۔ بعدازاں رشتہ داروں نے تھانے میں شکایت درج کرائی۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران خصوصی جج نے جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔