اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رام کسی سیاسی پارٹی کی جاگیر نہیں'

بی جے پی کے سینئر رہنما اُما بھارتی نے کہا کہ رام کسی کی جاگیر نہیں وہ سب کے ہیں جو ان میں عقیدہ رکھتا ہے۔

'رام کسی سیاسی پارٹی کی جاگیر نہیں'
'رام کسی سیاسی پارٹی کی جاگیر نہیں'

By

Published : Aug 4, 2020, 2:31 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سابق وزیر اعلیٰ اُما بھارتی نے کہا ہے کہ رام کا نام بھارتی جنتا پارٹی کی جاگیر نہیں وہ سبھی سیاسی پارٹی کے ہیں۔ جو ان میں عقیدہ رکھتے ہیں وہ چاہے بھارتی ہو یا عالمی سطح پر جو کوئی بھی ان میں عقیدہ رکھتا ہےرام سب کے ہیں کیوں کہ یاد رکھیں ہمارا تو اینٹ ہے مگر رام نام کا نہیں ہیں وہ تو امر ہیں۔
رام مندر کی سنگ بنیاد کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹی کی بیان بازی بھی سامنے آتی جارہی ہیں۔

کانگریس کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے بھی کہا ہے کہ رام مندر کی سنگ بنیاد سے کوئی اعتراض نہیں مگر مودی جی کو مہورت دیکھ کر بھومی پوجن کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو ایودھیا میں رام مندر کی سنگ بنیاد وزیراعظم نریندرمودی کرنے جا رہے ہیں جس کو لے کر پورے ملک میں ہل چل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details