ستنا: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں کھوٹہا- چتہارہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹریک پر بجلی گرنے سے ایک ٹریک مین کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Railway Trackman dies in Satna
گورنمنٹ ریلوے پولیس کے مطابق گزشتہ روز کھوٹہا اور چتہارہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹریک کی مرمت کا کام جاری تھا۔ اسی دوران تیز بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے بچنے کے لیے ریلوے ٹریک کے قریب درخت کے نیچے کھڑے ریلوے کے چار گینگ مین بجلی کی زد میں آ گئے۔ واقعے میں اندراسین کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔