رتلام، ایم پی:مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں این آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کی مدد سے راہل سین نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے سین کو میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد الوٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے رانچی لے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ الوٹ کا راہل سین رانچی میں آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والے فیضان کے کانٹیکٹ میں تھا۔ کچھ روز قبل این آئی اے نے فیضان انصاری اس سے تعلق کے ڈیجیٹل ثبوت ضبط کیے تھے۔ جس میں سوشل میڈیا کے ذریعہ راہل سین فیضان کے کانٹیکٹ میں تھا۔
ISIS Suspects Arrest in Ratlam مدھیہ پردیش میں آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے راہل سین کو این آئی اے نے گرفتار کیا - آئی ایس آئی ایس کا دہشت گرد راہل سین
ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع سے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے الوٹ کے رہنے والے راہل سین کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ISIS Terrorist Rahul Sen Arrested
Published : Sep 15, 2023, 5:06 PM IST
یہ بھی پڑھیں:
پولیس آفیسر راہل لڈا نے بتایا کہ رانچی میں آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے کے الزام میں فیضان انصاری کو گرفتار کیا تھا جس سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا تھا کہ فیضان کے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک شخص راہل سین کانٹیکٹ میں ہے جو مسلسل چیٹنگ کرتا تھا۔ جس کے لیے رانچی سے ایک لیٹر فراہم ہوا تھا۔ جس کی بنیاد پر ہم نے مقامی پولیس کی ٹیم تشکیل کی اور این آئی اے کے ساتھ الوٹ سے راہل سین نامی شخص کو گرفتار کیا۔ جس کے پاس سے کالا کپڑا چاقو برآمد ہوا ہے۔ جو آئی ایس آئی ایس کا نشان ہے۔ ساتھ ہی کچھ موبائل سم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ راہل سین فیضان سے لگاتار کانٹیکٹ میں تھا پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کا انسٹاگرام آئی ڈی عمر کے نام سے بنا ہوا تھا۔