اردو

urdu

ETV Bharat / state

' امبانی کے گھر کے چوكيداروں کی پہلی قطار میں کھڑے ہیں مودی' - ' امبانی کے گھر کے چوكيداروں کی پہلی قطار میں کھڑے ہیں مودی'

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج ایک بار پھر رافیل معاملے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ وہ انل امبانی کے گھر کے باہر کے چوكيداروں کی صف میں پہلے مقام پر کھڑے ہیں۔

راہل گاندھی

By

Published : May 8, 2019, 11:18 PM IST

گاندھی نے اپنی حب الوطنی کے لئے مشہور مدھیہ پردیش چمبل ڈویژن کے بھنڈ میں کئے گئے اپنے خطاب میں کہا کہ ’چوکیدار‘نے شہیدوں کے ساتھ ہی بھنڈ کے نوجوانوں سے بھی چوری کی۔ رافیل معاہدے میں یہاں کے نوجوانوں کو ہائی تکنیکی روزگار ملتا، لیکن وزیر اعظم نے اس کا معاہدہ اور نوجوانوں کا روزگار چھین کر امبانی کے حوالے کر دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی نے رافیل معاہدے پر امبانی کی چوکیداری کی۔ اس کے بعد وہ یہ تک کہہ گئے کہ وزیر اعظم مسٹر مودی امبانی کے گھر کے باہر کے چوكيداروں کی صف میں پہلے مقام پر کھڑے ہیں۔

گاندھی کے آج کے اجلاس میں بھی چوکیدار سے متعلق متنازعہ نعرے لگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ انہوں نے نہیں دیا ہے، بلکہ یہ نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں کا نعرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ دہلی میں ایک لال بتی پر کھڑے تھے، تبھی پاس ہی رکنے والے ایک آٹو ڈرائیور نے انہیں دیکھ کر یہ نعرہ لگایا۔

گاندھی نے آج ایک بار پھر دہرایا کہ رافیل سودے کے سلسلے میں فرانس کے صدر نے انہیں بتایا تھا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے یہ معاہدہ انل امبانی کو دینے کے لئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ثبوت کے ساتھ بولتے ہیں کہ چوکیدار چور ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہیے کہ اس ’چور‘ کو ’چوکیدار‘ نے کیوں منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں کانگریس نے یہ سوال پوچھے تو مسٹر مودی نے راجیو گاندھی، اندرا گاندھی، جواہر لال نہرو سمیت سب کی بات کی، پر رافیل، امبانی اور فوج کے لوگوں کی بات نہیں کی۔

بھنڈ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کے طور پر نوجوان لیڈر دیواشيش جراريا انتخابی میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details