اردو

urdu

'ملک میں جاری احتجاج کسی ایک کا نہیں، ہم سب کا ہے'

By

Published : Feb 18, 2020, 8:37 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف مدھیہ پردیش کے اندور میں ہو رہے احتجاج میں سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے۔

ملک میں ہو رہے احتجاج کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے
ملک میں ہو رہے احتجاج کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہریت ترمیمی قانون کا خلاف چل رہے مظاہرے میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی سے بڑا جھوٹا کوئی پیدا نہیں ہوا ہے '۔

مرکزی حکومت کے ذریعے لائے گئے شہرییت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر اندور میں بھی ایک ماہ سے مظاہرہ چل رہا ہے، جس میں سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ شریک ہوئے۔ اور مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے۔

ملک میں ہو رہے احتجاج کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے۔ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت خطرے میں ہو تب یہ احتجاج کسی ایک مذہب کا نہیں بلکہ ہر ایک مذہب کا ہوجاتا ہے ۔

حکومت کہتی ہے کہ شہریت ترمیمی قانون ہم نے ہندوؤں کے لیے بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک کروڑ عوام کو شہریت دی گئی ہے۔ جس میں 85 فیصد ہندو ہیں۔

ملک میں ہو رہے احتجاج کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے

انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کرونالوجی سمجھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سی اے اے، این آر سی اور پھر این پی آر آئے گا، صدر جمہوریہ اپنے خطاب میں کہتے ہیں کہ سی سی اے، این آر سی اور این پی آر ہم لائیں گے، اور نریندر مودی کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے۔

اگر یہ جھوٹ ہے تو صدر جمہوریہ سے خطاب میں کیوں کہلوایا گیا اور اگر صدرجمہوریہ خطاب میں کہتے ہیں تو پھر آپ ہم سے کیوں جھوٹ کیوں بول رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیراعظم سے جھوٹا کوئی پیدا نہیں ہوا ہے، بابائے قوم مہاتما گاندھی کہتے تھے کہ اگر دستور کے خلاف کوئی قانون بنتا ہے، تو ہمیں اس کی مخالفت کرنے کا حق ہے، اور کسی قانون کی مخالفت کرنا بغاوت نہیں ہے۔

آج شاہین باغ کی احتجاج عالمی سطح پر ہو گئی ہے اللہ سے دعا ہے کہ ان لوگوں کو نیک توفیق دے جو سی اے اے، این آر سی اور این پی ار کو واپس لے لیں، کیونکہ ہم کاغذ نہیں دکھائیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details