اس موقع پر کامریٹ شیلندر سنگھ شیلی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریسی کا قتل کیا گیا ہے اور وہاں کی عوام کے ساتھ دھوکہ کر کے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا -
بھوپال: کمیونسٹ پارٹی کا آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج - آرٹیکل 370
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے-
بھوپال میں بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے آرٹیکل 370 کے خلاف احتجاج کیا
جموں و کشمیر میں عوام کے حقوق سرعام پامال کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'ہاں اس احتجاج کے ذریعہ ہم مودی حکومت کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں جس طرح کے قدم جموں و کشمیر میں اٹھائے جارہے ہیں اس کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کرنے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ بڑے بزنس مین اور سرمایہ دار اٹھائیں گے۔ یہ انہیں فائدہ پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:45 AM IST