مدھیہ پردیش کا شہر اندور کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے، یہاں روزانہ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اندور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2630 تک پہنچ گئی ہے اور وہیں مرنے والوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔
اندور: پولیس کے خلاف مظاہرہ - سی ایس پی دینیش اگروال
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے ریڈزون علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

اندور: پولیس کے خلاف مظاہرہ
راؤ جی بازار پولیس تھانہ علاقے میں جمعہ کے روز یوسف نامی شخص لونیا پورے قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان پہنچا تو کسی نے انتظامیہ کو اطلاع دے دی۔ جب پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو علاقے کے لوگوں نے اس کی مخالفت شروع کرتے ہوئے روڈ پر آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے جس سے کچھ وقت کے لیے افراتفری کا ماحول بن گیا۔ لیکن پولیس نے یوسف کباڑی کو گرفتار کر لیا۔
اندور: پولیس کے خلاف مظاہرہ