بھوپال کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ریاست میں بڑھتی ماب لنچنگ کی وارداتوں کے خلاف اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج کیا اور ریاست کے گورنر کو میمورنڈم پیش کیا۔ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچ میں ایک قبائلی طبقے کے نوجوان کو ٹرک سے باندھ کر گھسیٹا گیا۔ علاج کے دوران متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔
بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں بگڑتی قانونی انتظام کے خلاف رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں بھوپال کی لیلیٰ ٹاکیز سے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرکے گورنر کے نام میمورنڈم دیا گیا اس موقع پر بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے احتجاج میں حصہ لیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ 'ریاست مدھیہ پردیش امن اور سکون کا ٹاپو ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں بگڑتے قانونی انتظامات کے چلتے یہاں ماب لنچنگ کی کئی وارداتیں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔'