اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Al-Quds Day اندور میں عالمی یوم قدس کے موقعے پر اسرائیل کے خلاف احتجاج - Protest against Israel in Indore

عالمی یوم ِ قدس کے موقعے کے اندور میں شیعہ برادری کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لئے تھے جس پر اسرائیل مخالف تحریریں درج تھیں۔

اسرائیل کے خلاف احتجاج
اسرائیل کے خلاف احتجاج

By

Published : Apr 22, 2023, 7:39 AM IST

اسرائیل کے خلاف احتجاج

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عالمی یوم قدس کے موقعے پر شیعہ برادری کی جانب سے بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز لے کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، ساتھ ہی پی ایم او دفتر کے نام ایک میمورنڈم بھیجا گیا، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کے غیر قانونی قبضہ سے بیت المقدس کو آزاد کرایا جائے۔

واضح رہے کہ 1979میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے بیت المقدس کی بازیابی کے لیے جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی یوم قدس منانے کا اعلان کیا تھا کہ عالم اسلام کو فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ امام جمعہ مولانا سید عباس نے بتایا کہ آج کے دن کو ہم عالمی یوم قدس کے نام سے جانتے ہیں، یہ ایک تحریک تھی جو ایران کی سرزمین سے سپریم رہنما آیت اللہ خمینی نے شروع کی تھی۔تاکہ مظلوم فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کی جائے،اور ظلم کے خلاف یکجا ہوں ،ظاہر ہے کہ وہ دن ماہ رمضان کے الوداع کے جمعہ سے بہتر نہیں ہو سکتا تھا ،جمعہ کے دن تمام مسلمان ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، متحد ہوتے ہیں اور تمام موضوع پر بحث ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:Quds Day: یوم قدس یعنی مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کا دن، مولانا سید صفی حیدر زیدی

انہوں نے کہا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے نام سے یاد کرتے ہیں، کیوں کی فلسطین کی حمایت میں بولنے والا کوئی دوسرا نہیں ہے، اسرائیلی سوچ پوری دنیا پر غالب ہے اور جو کوئی بھی ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتا ہے ان کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details