ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اور ٹرانسپورٹ حمال مزدور سبھا کے زیر اہتمام مرکزی حکومت کے خلاف بڑھتی مہنگائی اور سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
بھوپال: بڑھتی مہنگائی اور سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اور ٹرانسپورٹ حمال مزدور سبھا کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے ساتھ اقلیت طبقات پر ظلم بھی پڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کچھ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کی عوام پر مہنگائی تھوپی جارہی ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دیا تھا تاکہ ملک کو بہتر بنایا جا سکے، نہ کہ ملک کو بیچنے کے لئے۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک: بنگلور میں دھماکہ، تین ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی اقلیتوں پر ظلم بڑھ گئے ہیں اور لگاتار ان کے خلاف ظلم کیا جا رہا ہے۔ ملک میں جس طرح سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، اس سے دھیان ہٹانے کے لیے ملک اور صوبے میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلایا جارہا ہے، جو کہ غلط ہے۔ اس لئے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔