بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایک مقامی ہندی اخبار کے ذریعہ طلاق ثلاثہ کو لے کر بے بنیاد خبر شائع کئے جانے سے مسلم سماج میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
علماء کرام اور دارلقضا کے ذمہ داران کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کئے جانے کے خلاف پیر گیٹ پر نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ اخبار کی کاپیاں بھی نذر آتش کی گئیں۔ مقامی ہندی اخبار کے خلاف ڈپٹی پولیس کمشنر کے یہاں بھی شکایت درج کروا کر مسلم سماج کے ذریعہ کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ Controversy Over News on Triple Talaq
واضح رہے کہ بھوپال سے شائع ہونے والے ایک ہندی اخبار میں یہ بے بنیاد خبر شائع کی گئی کہ دارالحکومت بھوپال میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کوپہلے پریشان کیا گیا اس کے بعد خاوند نے تین بار طلاق بول کر رشتہ ختم کر دیا- اس معاملے کو لے کر محیلہ تھانے میں کیس درج ہوا ہے-