بھوپال کے اقبال میدان سبھی مذہب کے رہنما سیاستدان کے بڑے چہرے، صحافی سبھی تنظیموں سے جڑے لوگوں اور طالبات کی طاقت ایک ساتھ دکھائی دی۔
بھوپال: اقبال میدان میں نئے انداز میں احتجاج - مدھیہ پردیش نیوز
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یکم جنوری سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار بھوپال کی اقبال میدان پر احتجاج جاری ہے، اسی تناظر میں آج اقبال میدان نئی رنگت میں نظر آیا۔
![بھوپال: اقبال میدان میں نئے انداز میں احتجاج سی اے اے کے خلاف احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5906184-603-5906184-1580454335969.jpg)
الگ الگ شہروں اور الگ الگ علاقوں سے آئے لوگوں کی زبان پر ایک ہی بات تھی این آر سی سی اے اےکی مخالفت تعلیمی اداروں پر سرکاری غنڈا گردی اور ان سب حالات کو بدلنے کی للکار خواتین، بزرگوں اور ہر طبقے کے مذہب کے لوگوں سے لبالب بھرے اقبال میدان میں نئی تحریر لکھتے ہوئے اعلان کردیا کی آپ ہر گاؤں ہر شہر اور ہر چوراہے پر شاہین باغ نظر آئے گا۔
آج کے پروگرام میں جے این یو کی اسٹوڈنٹ یونین لیڈر آیشی گھوش نے شرکت کی اور کہا وہ بھوپال کی چنگاری سے جے-این-یو کی آگ برقرار رکھنا چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا آج کی حکومت انگریزوں کی طرح لوگوں کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے ۔پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو جس سے ہمیں بچنا ہے اور اپنی طاقت خود بننا ہے ۔