پولیس انتظامیہ کے سمجھانے کے باوجود مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا، مظاہرین پر پولیس نے جمعرات کی رات کو لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج سے کچھ مظاہرین کو چوٹیں بھی آئیں۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ، دیکھیں ویڈیو جمعہ کی نماز کے بعد کثیر تعداد میں مرد و خواتین جمع ہو گیے اور مظاہرہ کرنے لگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تب تک نہیں ہٹیں گے جب تک کہ یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے اس لیے ہم تیار ہیں۔ اس احتجاج کا ابھی تک کوئی بھی رہنما نہیں ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو رابطہ کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ غورطلب ہے کہ تین روز سے مسلسل یہ احتجاج ہورہا ہے، جس میں ہر روز بڑی تعداد میں احتجاج لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ایسا کوئی مقام پر احتجاج کی اجازت دی جائے، جہاں ہم مسلسل اپنے احتجاج کو جاری رکھیں، مگر انتظامیہ نے ان کو معقول جواب ابھی تک نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ پورے صوبے دفعہ 144 نافذ ہے۔