اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے جاری - این پی آر

عوام نے انتظامیہ سے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے کے لیے اجازت مانگی تو مظاہرے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی کسی وجوہات کے باعث اجازت کو منسوخ کردیا گیا۔

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے جاری
سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے جاری

By

Published : Jan 15, 2020, 5:50 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دفع 144 نافذ ہونے کے باوجود سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔

این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کو لے کر جہاں ملک بھر میں مظاہرے جاتی ہیں وہیں اس سلسلے میں شہر اندور میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے اور سخت ہدایت دے رکھی ہے کہ اگر کسی نے بغیر اجازت کے کوئی بھی مظاہرہ کا اہتمام کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے جاری

عوام نے انتظامیہ سے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے کے لیے اجازت مانگی تو مظاہرے کی اجازت دے دی گئی تھی لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی کسی وجوہات کے باعث اجازت کو منسوخ کردیا گیا۔

جس سے عوام میں غصہ ہے اور بغیر اجازت ہی شہر کے دو مختلف علاقوں میں متنازع قانون کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details